پانی کا بحران، سندھ میں یوم دعا منانے کا فیصلہ

04:30 PM, 10 Jun, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) پانی کا بحران کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ بھر کی عبادت گاہوں اور درگاہوں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پانی کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے علمائے کرام اور عوام سے پانی کی کمی دور کرنے کے لئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام نام نہاد ریاست مدینہ سے مایوس ہوچکی ہے۔ ریاست پاکستان وقت کے یزیدوں کے ہاتھوں میں ہے۔ نیازی حکومت کی نحوست سے عوام مصیبت کے دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویٰ دار سندھ کو پانی کے ایک ایک بوند کے لئے تڑپا رہی ہے۔ کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کی عوام بارگاہ الٰہی میں مصیبتوں کے خاتمے کے لئے دعا کرے۔ سندھ بھر میں دعائیہ تقریبات ایس او پیز کے تحت منعقد کی جائے۔

مزیدخبریں