لاہور ( پبلک نیوز) موسم کی ممکنہ خرابی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کی شمالی علاقہ جات کی ائیر سفاری پروازیں ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ مراسلہ کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ دنیا کی طویل ترین چوٹیوں کے دلکش نظارے کیلئے صاف موسم انتہائی موضوں اور ضروری ہے۔
پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اب ائیر سفاری کی افتتاحی پرواز 12 جون کے بجائے 19 جون کو روانہ ہو گی۔ تمام مسافروں کو مطلع کیا جا رہا ہے۔