عمران خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

06:51 PM, 10 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ستنمپورہ (ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے سب کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے۔ گزشتہ ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی پر مقدمہ درج ہوا جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈین پنجابی گلوکار عمران خان عرف خان صاحب کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ ان کو کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ خیال رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کے پیش نظر لاک ڈائون نافذ ہے اور ملک میں تقریبات کی اجازت نہیں ہے۔

بھارتی گلوکار پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقہ ستنمپورہ میں کل رات دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ساتھ بینڈ باجے کے ساتھ جنم دن کی تقریب منارہے تھے۔ جہاں پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا اور تینوں دوستوں کے ساتھ ان کو بھی دھر لیا۔

یاد رہے کہ مئی میں بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔گپی گریوال اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

مزیدخبریں