عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ تجہیز وتکفین کے انتظامات کریں گی
03:53 AM, 10 Jun, 2022
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اپنے سابق شوہر کے انتقال کے بعد بالاخر منظر عام پر آ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے تجہیز و تکفین کے انتظامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ماجع مسجد عبداللہ شاہ غازی کلفٹن میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں مزار کے احاطے میں ہی ان کی تدفین ہوگی۔ https://twitter.com/DrBushraIqbal/status/1534984516238032897?s=20&t=7CUU4mDCZn_u6M_LHxJ0Ag ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے بتایا کہ مرحوم کے وارثین ان کے صاحبزادے احمد عامر اور بیٹٰ دعا عامر نے اپنے والد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت واحترام کیساتھ ان کی آخری آرامگاہ تک لے جایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آُ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ اللہ پاک مرحوم کے دربات بلند فرمائے اور ان کی آگے کی منازل کو آسان کرے۔