دنیا کا سب سے بڑا یاقوت ہیرا ر فروخت ہوگیا

10:47 AM, 10 Jun, 2023

احمد علی
دنیا کا سب سے بڑا یاقوت ہیرا ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران Estrela de Fura نامی یاقوت 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔ 55.22 قیراط کا یاقوت افریقی ملک موزمبیق کی کان سے نکالا گیا تھا۔خام شکل میں یہ 101 قیراط کا یاقوت افریقی ملک موزمبیق کی کان سے نکالا گیا تھا اور تراش خراش کے بعد 55.22 قیراط کا ہوگیا۔اس پتھر کی خون جیسی رنگت اس کو کاٹنے اور پالش کرنے کے بعد سامنے آئی تھی۔ اس ہیرے کو نیلام کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اس یاقوت کو ماہرین کی جانب سے قدرت کا ایک بے مثال خزانہ قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں ایک 25.59 قیراط کا یاقوت 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا اور اب اس کا ریکارڈ Estrela de Fura نے توڑا۔ یاقوت کے ساتھ ساتھ اس موقع پر ایک گلابی ہیرا بھی 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔ 10.57 قیراط کا یہ ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا کی کان سے نکالا گیا تھا اور اپنی شفاف رنگت اور بے داغ ہونے کی وجہ سے یہ نایاب تھا۔
مزیدخبریں