کراچی: فرسٹ ایئر انگلش کا پرچہ بھی آج آؤٹ

09:28 AM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والا فرسٹ ایئر کا انگلش کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

انٹر بورڈ ذرائع کے مطابق صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

 انہوں نے بتایا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رہیں گی۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ امتحانات میں طلباء کی جانب سے موبائل فون لانے پر ضبط کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اب تک تمام پرچے شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں