فیصل آباد: ایف آئی اے کے جعلی نوٹسز سے شہریوں سے فراڈ کا انکشاف

10:33 AM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کے جعلی نوٹسز سے شہریوں سے فراڈ میں اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فون کالز، واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی اے کی طلبی کے جعلی نوٹسز بھیجے جاتے ہیں۔ نوٹسز پر جعلی مجرمانہ سرگرمیاں تحریر کی جاتی ہیں۔ جعلی نوٹسز کے ذریعے بلیک میل کرکے رقم وصول کی جاتی ہے اور پرسنل معلومات لی جاتی ہیں۔ 

ایف آئی اے کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کسی بھی کیس کی تحقیقات کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے فون کالز کے ذریعے  بینک اور دیگر ضروری معلومات نہیں لیتا۔

مزیدخبریں