سوناکشی سنہا کا اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کا فیصلہ

11:30 AM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سوناکشی سنہا  نے اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال  سے بالآخر رشتہ پکا کرنے کا فیصلہ کرہی لیا۔ وہ اس ماہ کے آخر میں شادی کریں گے۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق، سوناکشی سنہا اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو شادی رچائیں گی۔ یادرہے ظہیر اقبال اور سوناکشی سنہا دو سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی جنوبی ممبئی کے ایک مقام پر ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوناکشی کے اداکار والد شتروگھن سنہا نے جوڑے کو اپنا آشیرواد دیا ہے۔

دونوں میں بہت ساری باتیں مشترک ہیں دونوں نے سلمان خان کی فلموں سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

سوناکشی نے 2010 میں فلم ’’ دبنگ ’’ سے اپنے کیرئیر کا  آغاز کیا جبکہ  ظہیر کی پہلی فلم 2019 میں ’’نوٹ بک’’ تھی۔ دونوں نے  فلم ’’ڈبل ایکس ایل’’ میں ایک ساتھ کام کیا۔ 

گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ کے موقع پر، ظہیر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک پیاربھری پوسٹ ڈالی تھی، جس میں دونوں  کی خوبصورت یادگار تصویریں شامل تھیں۔ 

سوناکشی ظہیر کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ 

یاد رہے سوناکشی حال ہی میں  سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار کی ریلیز کے بعد اپنی مقبولیت کے عروج پر ہیں۔

ہیرامنڈی: ڈائمنڈ بازار میں فردین خان، ادیتی راؤ حیدری، رچا چڈھا، منیشا کوئرالا، شرمین سیگل، طحہ شاہ بدوشا، شیکھر سمن، اور ادھیان سمن  نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

مزیدخبریں