ویب ڈیسک: پاک آرمی کی جانب سے ہنزا علی آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آٹیزم سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں آٹیزم سے متعلق آگاہی لیکچر کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جہاں لوگوں اور والدین کو آٹیزم کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ میں والدین کو مخصوص ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔ پاک آرمی ہمیشہ سے دور دراز علاقوں میں فری کیمپ کا انعقاد کرتی رہی ہے۔
عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ “ پاک فوج کا شکریہ کہ انہوں نے ان کی دہلیز پر صحت کی سہولت فراہم کی”۔