یو اے ای میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

01:13 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: متحدہ عرب  امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملک میں اس سال عید الاضحی اور وقوف عرفہ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں بھی عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ وقوف عرفہ اورعید الاضحی کی تعطیلات ہفتہ 15 جون 9 ذی الحجہ سے شروع ہوں گی اور منگل 18 جون 12 ذی الحجہ تک جاری رہیں گی‘۔

یہ بیان ریاست میں سرکاری اور نجی اداروں کے لیے تعطیلات کے ایجنڈے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر مبنی ہے۔ علاوہ ازیں امارات کے پرائیویٹ سیکٹر میں بھی تمام کارکنوں کو ہفتہ 15 جون سے منگل 18 جون تک تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔

دوسری جانب دبئی میں تمام نجی اسکول، یونیورسٹیاں اور نرسریاں 15 جون بروز ہفتہ سے 18 جون بروز منگل عیدالاضحیٰ کے لیے بند رہیں گی اور بدھ 19 جون کو دوبارہ کھلیں گی۔

دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری محکموں کے لیے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے شیڈول کا جاری کیا ہے۔ تعطیلات ہفتہ، جون 15، 2024 کو شروع ہوں گی، اور منگل، 18 جون، 2024 کو ختم ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستان میں ابھی تک چھٹیوں کا اعلان نہیں ہوا۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو کم از کم 5 چھٹیاں مل جائیں گی جو کہ ہفتہ 15 جون سے شروع ہوکر بدھ 19 جون تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ جس کے ساتھ مل جانے کی وجہ سے چھٹیوں کی تعداد پانچ ہوجائے گی۔

مزیدخبریں