آئی ایم ایف کا بجٹ برائے سال 2024-25 بارہ جون کو پیش کیا جائے گا

01:17 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک :بجٹ برائے سال 2024-25 کی تیاری جاری ہے اور 12 جون کو پاکستان کی پارلیمان میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

پاکستان میں آٹھ فروری 2024 کے بعد بننے والی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہو گا اور ملک کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلی مرتبہ پاکستان کا بجٹ پیش کریں گے۔

پاکستان کا بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب ملک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے ایک بڑے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، جس کی مالیت آٹھ ارب ڈالر ہو سکتی ہے۔

معاشی حالات اس قدر خراب صورتحال کا شکار نہ تھے جس کا اس وقت ملک کو سامنا ہے، جس میں ملک کی کم معاشی گروتھ، بڑھتے ہوئے ملکی و غیر ملکی قرضے، غربت، مہنگائی کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کی کم آمد اور برآمدات میں کمی شامل ہیں۔

 بی بی سی  کی رپورٹ کے مطابق سینیئر صحافی ظہیر عباسی نے اس سلسلے میں کہا کہ ’یہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بنا کر دیا جانے والا بجٹ ہے جسے اب حکومت نے پیش کرنا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اس کا ثبوت ان معاشی اشاریوں سے ملتا ہے جو آئی ایم ایف کی جانب سے دیے جاتے ہیں اور اسے پاکستان کی حکومت کی جانب سے معاشی اہداف بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔‘

انھوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں جو اعداد وشمار دیے گیے ہیں وہی پاکستان کے اگلے مالی سال کے اہداف ہوں گے۔

اس سلسلے میں جب آئی ایم ایف رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تو پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے لیے جی ڈی پی کے جو اعداد وشمار پیش کیے ان کے مطابق اس نے 3.5 فیصد سے بڑھنا اور ملک میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک بڑھنے کا بتایا گیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی پلان کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بھی گذشتہ دنوں اگلے مالی سال کے لیے ان ہی اہداف کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں