بجٹ2024-25:وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پرٹیکس لگےگا

01:20 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز جبکہ درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی اور درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا۔

ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہےاور درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے جبکہ آئندہ فنانس بل درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔

پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے جبکہ 2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔

مزیدخبریں