اورکزئی میں تین روزہ جشن بہاراں فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا

01:40 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: فرنٹیئر کور نارتھ، ضلعی انتظامیہ اور خیبرپختونخواہ کلچر اینڈ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ سپرلے میلہ اورکزئ میں علاقائی اور قومی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ان میں کراس کنٹری بائیک اینڈ جیپ ریلی، ٹگ آف وار، کبڈی، کشتی، جمناسٹک، سٹون لفٹنگ، تیراندازی اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ 

 جبکہ پیراگلائیڈرز نے بھی شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

اورکزئ سپرلے میلہ میں اونٹوں اور گھوڑوں کے خوبصورت رقص بھی شامل تھے۔ 

 فیسٹول کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ تھے۔ انہوں نے سپرلے میلہ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ 

اورکزئ سپرلے میلہ کو دیکھنے کے لئے علاقہ مشران، سکول، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں