خیبرپختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کاخاتمہ،علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط

02:51 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی، پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا۔

خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔

مزیدخبریں