سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، عمران خان کا سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

04:08 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کیجانب سے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا گیا تھا۔ جس کے جواب میں اب بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں۔ ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ 

خط  کے مندرجات میں کہا جائے گا کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو۔ اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا جائے گا کہ  انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، 9 مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیا۔ 

یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔

مزیدخبریں