نوازشریف کی وزیراعظم منتخب ہونے پر نریندر مودی کو مبارکباد

04:21 PM, 10 Jun, 2024

ویب ڈیسک: صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے تاخیر سے نریندر مودی کو بھارتی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئر(ایکس) میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نریندر مودی کو تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،بی جے پی کی حالیہ انتخابات میں کامیابی عوام کے نریندر مودی کی قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم نفرت کو امید سے بدل دیں،آئیے ہم جنوبی ایشیا کے دو ارب لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے موقع کا درست استعمال کریں۔

مزیدخبریں