ژالہ باری سے  مسافر طیارے کی ناک اور کاک پٹ کی کھڑکیوں کو نقصان

09:41 PM, 10 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) ژالہ باری سے   مسافر طیارے کی ناک اور کاک پٹ کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اتوار کے روز ایئر لائن نے کہا کہ  ویانا  آنے والے ایک مسافر طیارے کو ژالہ باری سے  بری طرح نقصان پہنچا ہے۔یہ اس وقت ہوا   جب آسٹریا  بڑے پیمانے پر سیلاب کی زد میں ہے۔

ژالہ باری نے آسٹرین ایئر لائنز کے طیارے کے  ناک کا کچھ حصہ توڑ دیا  اور کاک پٹ کی کھڑکیوں میں دراڑیں  پڑ گئیں ۔یہ طیارہ  چھٹیاں گزارنے والوں کو پالما ڈی میلورکا سے واپس لے جا رہا تھا۔ ڈسٹریس کال جاری کرنے کے بعد طیارہ بحفاظت ویانا ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

اس واقعے میں مسافروں یا عملے میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تاہم  ایئر لائن نے یہ نہیں بتایا کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔

ایئر لائن نے پیر کو اے ایف پی کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا، " کاک پٹ کے عملے کے مطابق، طوفان موسمی ریڈار پر نظر نہیں آ رہا تھا۔"

مزیدخبریں