افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا

09:54 PM, 10 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) افریقی ملک ملاوی کے نائب سدر ساؤلوس چیلیما کا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  طیارے میں ملاوی کے نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس چیلیما سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا ہے کہ  طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد ٹیک آف کیا تھا۔

صدر اور کابینہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  طیارہ کے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد ہوا بازی کے حکام کی جانب سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ریسکیو حکام طیارے کی تلاش میں مصروف ہیں ۔

مزیدخبریں