بھارت سے بدترین شکست پر بابراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

11:09 PM, 10 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے6 اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی،جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں, ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔ 
ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور مرحلے میں شکست دوچار کیا تھا۔
 


 

مزیدخبریں