پی ٹی آئی کی یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست مسترد
06:17 AM, 10 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کی سینٹ کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد ٗ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این کی درخواست خارج کر دی ٗ علی حیدر گیلانی کی صوبائی اسمبلی سے رکنیت کی درخواست بھی مسترد تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل سننے کے بعد یوسف رضا گیلا نی کی سینٹ کی کامیابی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی ہے ٗ یہ درخواست پی ٹی آئی کے ایم این اے علی نواز اعوان کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ درخواست بھی مسترد کر دی ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے معطل کیا جائے ٗ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ علی نواز اعوان آپ ایک اچھے اور قابل عوامی نمائندے ہیں ٗ آپ کا کیس جب الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے تو پہلے اس فورم کو استعمال کریں۔عدالتوں میں سیاسی معاملات لے کر آنا درست نہیں ٗ آپ ایسے معاملات لے کر عدالت میں آتے کیوں ہیں؟