ڈسکہ الیکشن : پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ملتوی
06:37 AM, 10 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے ڈسکہ این اے 75میں ا لیکشن کمیشن کی طرف سے دوبارہ انتخابات کرانے کا کا حکم فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپیل پر فیصلے تک این اے 75ڈسکہ کا ضمنی انتخاب دوبارہ کرانے کاحکم معطل کرنے کی استدعا کردی ٗ سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتنا ع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیں گے۔الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر دلائل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے صرف 23پولنگ سٹیشنز پر اعتراض کیا تھا ٗ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق ریکارڈاگلی سماعت تک جمع کرانے کی ہدایت دیدی۔ سماعت 16مارچ تک ملتوی۔الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر دلائل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے صرف 23پولنگ سٹیشنز پر اعتراض کیا تھا جس پر وزیر اعظم نے اس حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دیدیا تھا لیکن کمیشن نے 18مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کی الیکشن کمیشن کا حکم فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع کی درخواست کا جائزہ آئندہ سماعت پر لیں گے، ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کے خلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔