فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست مسترد

07:04 AM, 10 Mar, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے حال ہی میں منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رہنماء تحریک فیصل ووڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر ممبر پنجاب الطاف ابراھیم کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔اس دوران درخواستگزار نے فیصل واؤڈا کی سینیٹ سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی، جس پر ممبر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کیوں روکیں؟ نمائندگی فیصل وواڈا کا حق ہے، فیصل واؤڈا نے خود کہا کہ وہ اگلی سماعت میں پیش ہو کر جواب دینگے۔

ممبر پنجاب الطاف ابراھیم نے فیصل واؤڈا کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو سندھ ہائیکورٹ جا کر کیا فائدہ ہوا، آپ اپنے موکل فیصل وواڈا کو مشورہ تو اچھا دیتے۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

فیصل واؤڈا نے بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ہو گا اللہ کی مرضی ہو گی ابھی کیا کہہ سکتا ہوں، ان کی الیکشن نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں