پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10 مارچ 2021

07:38 AM, 10 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ہائیکورٹ میں یوسف رضا گیلانی کی سینٹ میں کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ٗ عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے علی نوازاعوان کی درخواست خارج کردی ٗ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے ٗ پہلے اسی فورم کو استعمال کریں ٗ یہ رٹ قابل سماعت نہیں ٗ غیر ضروری طور پر عدالتوں میں سیاسی معاملات لانا ٹھیک نہیں۔این اے 75ڈسکہ کے انتخابات کا معاملہ ٗ پی ٹی آئی کی فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد ٗ سپریم کورٹ نے ڈسکہ ضمنی سے متعلق الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ٗ عدالت الیکشن کمیشن کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی۔ہم نے کہا ہے کہ الیکشن صاف اورشفاف طریقے سے ہونے چاہئیں ٗجسٹس عمر عطاء بندیال کے ریمارکس الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نا اہلی کیس ٗ فیصل واوڈا کا سینٹ سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد ٗ کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی ٗ فیصل واوڈا کہتے ہیں جو ہو گا اللہ کی مرضی سے ہو گا ٗ اب کیا کہہ سکتا ہوں ٗ ان کی الیکشن نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد ہو گئی ہے۔احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ٗ آپ کے وکیل کدھر ہیں؟ عدالت کا شہباز شریف سے استفسار ٗ امجد پرویز سپریم کورٹ میں ہیں ٗ جونیئر وکیل کا موقف ٗعدالت گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے پیش نہ ہونے پر برہم ٗ شہباز شریف بولے کمر میں تکلیف کے باعث گزشتہ سماعت پر حاضر نہیں ہو سکا۔مریم نواز شریف کی نام لئے بغیر پیپلز پارٹی پر تنقید ٗ کہا ٗ ہم نے پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کیلئے بنائی ہے۔اقتدار کیلئے نہیں ٗ ضمنی الیکشن میں حکومت کو بڑا جھٹکا دیا ٗ پنجاب میں وزیر اعلیٰ بزدار کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کا ہمیں کیا فائدہ ہو گا۔مسلم لیگ(ن) کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مزیدخبریں