15سے 28مارچ تک تعلیمی ادارے بند

08:04 AM, 10 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٗ پنجاب کے سات بڑے شہروں اور خیبر پختونخواہ میں 15مارچ سے 28مارچ تک سکول بند کئے جا رہے ہیں۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب کے 7 شہروں میں 15مارچ سے تعلیمی ادارے بند کئے جا رہے ہیں اسی طرح وفاقی دارالحکومت اور کے پی کے میں بھی یہ فیصلہ نافذ کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی ادارے 15مارچ سے 28مارچ تک بند رہیں گے۔لاہور ٗ گجرات ٗ ملتان میں بھی یہی فیصلہ نافذ ہو گا۔ شفقت محمود نے کہا کہ صوبائی حکومتیں باریک بینی سے معاملات کا جائزہ لیں ٗ اگر صورتحال خراب ہونے پر صوبائی حکومتیں سکول بند کر سکتی ہیں۔جن اداروں میں ا متحانات ہو رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔سکولوں کو خود بھی مانیٹر کرتے رہیں گے۔پنجاب کے 7شہروں میں 15مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ماسک کے استعمال پر مسلسل زور دے رہے ہیں،بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں، شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی جبکہ اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے اس کے علاوہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مزیدخبریں