لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس شاہد جمیل خان نے درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔درخواست گزار نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہپنجاب حکومت کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول بھی نہیں ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیمتیں مقرر کرنے کا نظام پرائیویٹ لوگوں کو دے دیا، عدالت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے۔