امریکا کے اعلی فوجی افسر کے بیان کے مطابق چین آنے والے وقت میں تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔ایشیا پیسیفک میں امریکا کے سینئر فوجی آفسر ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کے مطابق تائیوان واضح طور پر چین کے نشانے پر ہے، اور آنے والے وقت میں چین تائیوان پر بڑے پیمانے پر حملہ کر سکتا ہے، اس ھوالے سے آنے والے 6 ماہ بہت اہم ہیں۔
ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین ایشیا میں امریکی فوجی طاقت پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے، چین 2050 تک امریکا کی فوجی حکمرانی پر اپنا غلبہ حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوجی طاقت میں چین کی بڑھوتری امریکا کے لیے نامناسب صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ تائیوان 1949 میں چین سے الگ ہوا تھا تاہم چین ابھی بھی اسے اپنا ہی حصہ قرار دیتا ہے۔