کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری

11:17 AM, 10 Mar, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم کراچی کےعوام کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے گرین لائن اورنج لائن اور پیپلزانٹرا سٹی بس منصوبوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پیپلز انٹرا سٹی بس سروس کی انٹرنیشنل بڈنگ رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

پیپلزانٹرا سٹی بس منصوبے کے تحت کراچی کے مختلف روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ چین سے 240 بسیں رواں سال جولائی تک کراچی کے لئے درآمد کی جائیں گی جبکہ گرین لائن منصوبے کی 20 بسیں رواں سال جولائی تک لائی جائیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق اورنج لائن بس منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اورنج لائن منصوبے کی 12 بسیں رواں سال جولائی تک کراچی پہنچ جائے گی۔ پیپلز انٹرا سٹی بس نجی آپریٹر کے ذریعے چلائی جائے گی۔

مزیدخبریں