”یوسف رضا گیلانی کو نوٹس بھیجنا انصاف کی فتح ہے“
11:33 AM, 10 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ویڈیو سکینڈل میں یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو نوٹس بھیجنے کا انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ہمارے موقف کو تقویت ملی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب ٗ کنول شوذب اور ملیکہ بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے کہا کہکنول شوزب نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی چیئر مین سینٹ بنتے ہیں تو یہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کے ساتھ ناانصافی ہو گی ٗ فیصلے سے عوام کی امنگیں ضرور پوری ہوں گی، آج کا فیصلہ نئی تاریخ رقم کرسکتا تھا ٗ اگلے دن الیکشن ہے،ہم امید کررہے تھے کہ کوئی تدارک کیا جائیگا، وقت پر الیکشن کمیشن کو ویڈیو دی تھی،ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے دلائل رکھے ٗہم نے22کروڑ عوام کا کیس الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا،پاکستان کے عوام کا اعتماد چوری ہوا ہے،یوسف رضاگیلانی کونوٹس جاری ہواہے،یہ استدعاتحریک انصاف نہیں،پاکستانی عوام ہاری ہے،ہم قانونی چارہ جوئی کاحق رکھتی ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اس فیصلے کوڈسکہ فیصلے کے تناظرمیں بھی دیکھناہے،ضمیر خریدنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول دی ہیں، ویڈیو سامنے آگئی ہیں، بینفشری کا بیٹا سا منے آگیا ہے، سندھ کی ڈیویلپمنٹ کا پیسہ یوسف گیلانی کوسینیٹر بنانے پر لگادیا۔