تعلیمی ادارے بند کرنے پر شفقت محمود سوشل میڈیا کے ہیرو
11:59 AM, 10 Mar, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) این سی او سی کی طرف سے پاکستان کے شہروں میں کئی شہروں میں دو ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کے بعد جہاں ایک طرف پرائیویٹ سکولز کی ترجمان تنظیمیں احتجاج کرنے میں مصروف ہیں وہیں پر سوشل میڈیا میں میمز کا ایک طوفان آگیا اور شفقت محمود اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوان نے وفاقی وزیر تعلیم کی طرف سے تعلیمی ادارے دو ہفتے کیلئے بند کرنے کے اعلان پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے اور بہت کم ایسے طالبعلم ہوں گے جنہیں اس اعلان پر دکھ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر شفقت محمود کی تصویر لگائی اور ساتھ لکھا ”آج کادن میرا اور میرے یہاں کا جے کانت شکرے ہوں“(جے کانت بھارتی تامل فلموں کا ایک مشہور کردار ہے)۔ ایک دوسرے صارف نے میم شیئر کی جس میں ایک گدھا گاڑی والا محنت مزدوری میں مصروف ہے اور اس کی گدھا گاڑی کے پیچھے لکھا ہوا ہے ”ویکھ انجام ٗسکول چھوڑن دا“۔ اس تصویر پر بہت سے صارفین نے غم و غصہ کا اظہار کیا کہ اس خوشی کے موقع پر بھنگ نہ ڈالو ٗ بھلا دو ہفتے سکول بند ہونے سے کون ان پڑھ رہ جاتا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں ایک باپ ایک بچی کو گلے لگا رہا ہے اور کہہ رہا ہے ”میری ہردلعزیز ٗ پیاری“ ٗ اس کے ساتھ لکھا ہوا تھا ” شفقت محمود کا پنجاب کے طالبعلموں سے سلوک“ جبکہ اسی کے ساتھ کولاج میں ایک دوسری تصویر میں تھی جس میں ایک شخص غصے میں کہہ رہا ہے ”او! گدھے“ اور ساتھ کیپشن تھی۔ سندھ کے طا لبعلموں سے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین قائم علی شاہ کو بھی نہیں بھولے ”ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس کے ساتھ کیپشن تھی ”سکول میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں ٗ ایک دن استاد آئیں ٗ ایک دن شاگرد ٗقیامت علی شاہ“۔