سکھر ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزارت ریلوے کا بڑا ایکشن

04:28 PM, 10 Mar, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: سکھر ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزارت ریلوے کا بڑا ایکشن، حادثے میں سکھر ڈویژن کے 16 افسران و اہلکار حادثہ براہ راست یا بلواستہ ذمہ دار قرار، وزارت ریلوے نے نااہلی اور غفلت برتنے پر 8 افسروں کو فوری معطل کردیا گیا۔

وزارت ریلوے نے غفلت کے مرتکب مزید 8 افسروں و اہکارون کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔ گریڈ 18 کے افسر مدثر شاہ افریدی،گریڈ 17 پیران دتہ غلام مرتضیٰ، انجن ڈرائیور عبدالستار، اسیسٹننٹ ڈرائیور امیر محمد جان، معاون عملہ امانت علی، پیار علی، گینگ مین عبدالکریم اور ممتاز علی کو معطل کر دیا گیا۔

گریڈ 19 کے دو افسروں قاسم ظہور اصغر علی بھٹو، ٹریفک انسپکٹرمحمد اقبال، سگنکل انسپکٹر عبدالحق، تنویر احمد، جاوید اکمل، امانت علی اور لوکو انسپکٹر محمد طاہر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

یاد رہے کہ ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر کھائی میں گر گئی تھیں۔ حادثے میں خاتون جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں