سربراہ پاک فوج اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات

05:24 PM, 10 Mar, 2021

شازیہ بشیر

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ بحرین، آرمی چیف کی مناما میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر فیلڈ مارشل محمد بن عیاہ الخلیفہ سے ملاقات۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کے مشیر شیخ نصر بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں بحرینی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے دو طرفہ سکیوریٹی تعاون تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے بحرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان اور بحرین کی عسکری قیادت میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر افغانستان میں قیام امن، بارڈر سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں