بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ کا اضافہ
10:53 AM, 10 Mar, 2022
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مارچ کے بلوں میں اضافہ کیا ہے۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی ہے۔جس سے بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں ادا کرنی ہوں گی جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک کے صارفین پرنہیں ہوگا۔ دوسری جانب نیپرا نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مزید 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے ، حکومت اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا۔