پرویز خٹک کے بھائی جے یو آئی میں شامل

11:21 AM, 10 Mar, 2022

احمد علی
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا. ان کے ہمراہ ان کے بیٹے احد خٹک بھی جے یو آئی میں شامل ہو گئے. اس موقع پر ایم پی اے لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں، جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، موجودہ صوبائی حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے ، نئے پاکستان کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہوا اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے. اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک اور احد خٹک کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر خیر مقدم کرتا ہوں ، امید ہے انکے اس فیصلے سے جمعیت علماء اسلام کے نظریہ کو تقویت ملے گی، لیاقت خٹک کی اپنی ایک اہمیت اور حیثیت ہے ، سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے بھائی ہیں اور صوبائی اسمبلی کے رکن ہے، انکے اپنے گھر سے دنیا نے انکے خلاف عدم اعتماد کی آواز سن لی ہے ، ہمارے کپتان کہتے ہیں بڑا کھلاڑی ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے، عدم اعتماد کا مقابلہ کا تو وہ سوچ رہا ہے کیا اس نے ملک میں مہنگائی کے لئے ایسی کوشش کی؟ کیا اس میں میں عام آدمی کی غربت کے خاتمہ اور معیشت کی بحالی کی صلاحیت ہے؟ ایک کروڑ نوکریوں کا لالچ دیا ، کیا اس ناکامی کا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کہہ دیا تھا اس میں صلاحیت نہیں یہ کسی ایجنڈے پر آرہا ہے، لوگوں نے ان سے امیدیں وابستہ کیں، کیا وہ اقتدار کو بچانے کی صلاحیت ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں استعمال نہیں کرسکتا، اس عمران خان کی صورت میں نبی پاک کی پیش گوئی کو دیکھ رہے ہیں، یہ کہتا ہے میرے خلاف مغرب سازش کررہا ہے، امریکا مخالف تحریک اگر کسی نے چلائی وہ ہم نے چلائی ، ماضی میں استعمار کی کالونیاں بنانا اسکے خلاف جنگ ہماری قربانیوں سے بھری ہے. مولانا فضل الر حمان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ تمہیں امریکا، اسرائیل اور بھارت سے ہوئی ، آج تمہارے اقتدار کی کشتی ڈوب رہی ہے تمہارا چہرہ لوگوں کے سامنے آچکا ہے ، آج اپکو کوئی حق نہیں کہ پاکستان پر حکومت کرو ، عدم اعتماد کامیاب ہوگی ہمیں دھمکیاں مت دو، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی تمہاری نسل ایسی نہیں جو یاد رکھے، تمہاری نسل تو یہودیوں کے گھر پل رہی ہے، تمہارا حشر بھی اشرف غنی جیسا ہوگا، میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آو. ان کا مزید کہنا تھا کہ تمہارے آباو و اجداد کو بھی جانتا ہوں انکے کردار کو بھی جانتا ہوں، بیرونی قوتوں کے حکم پر آپ نے ایف اے ٹی ایف کا کہنا مانا، چین کو ناراض کیا جو امریکا کی خوشی کے لئے آپ نے کیا ، آپ نحوست کی علامت ہیں اور پاکستان پر مسلط ہیں ، تمہارا کردار کیا ہے جسے اپنے کردار پر نہ حیا آئے نہ شرمندہ ہو، تمہارا ذاتی کردار بدبودار اور تعفن سے بھرا ہے ، اپنی شکل دیکھو اور ریاست مدینہ کو دیکھو، تمہیں کلمہ پڑھنا نہیں آتا اور خاتم النبین اتھارٹی بنا رہے ہو، ہم اس ملک کی سیاست کو جانتے ہیں ، ہم نے آمروں کے ساتھ بھی لڑائی لڑی ہے تم کیا چیز ہو.
مزیدخبریں