خاتون اول پر الزامات ، حکومت کا موقف بھی آ گیا
11:55 AM, 10 Mar, 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے خاتون اول پر سنگین الزامات عائد کر دیئے. اپنی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی خاتون اول کے حوالے سے کوئی غلط بات یا زبان استعمال نہیں کی لیکن ان کی کرپشن کے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں ان کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ ہمیں پتا چلا ہے کہ جب تک خاتون اول کو پیسے نہ دیئے جائیں صوبہ پنجاب میں کوئی پوسٹنگ یا ٹرانسفر تک نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر کیسز بننے والے ہیں ، انہیں چاہیے کہ خاتون اول سے دعا کروائیں کہ صدر زرداری کی حکومت آئے. معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول نے خاتون اول پر الزامات لگائے، گھر کی خواتین کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ہے. بلاول بھٹو اچھل اچھل کر باتیں نہ کریں، آپ کی پھپھی تو جیل کاٹ آئی ہیں، ہم جواب دے سکتے ہیں، مریم نواز پر سیاسی حد تک بات کرتے ہیں ، انکی ذات پر بات نہیں کرتے، بلاول کی والدہ کرپٹ تھیں ، کونڈالیزا رائس نے اپنی کتاب میں یہ لکھا تھا. خاتون حکومتی رکن زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بلاوجہ بھٹو کی خاتون اول کے بارے میں گھٹیا باتیں سن کر جنہیں حیرانی ہوئی، وہ صرف یہ یاد رکھیں کہ ایسے انسان سے غیرت و تہذیب کی توقع کرنا بے سود ہے کہ جو اپنی والدہ کی برہنہ تصویریں بنانے اور بانٹنے والوں کے ساتھ مل کر خوش ہے۔ وہی لوگ کہ جنہوں نے اس کی والدہ کو بیہودہ لقب دیا تھا۔