انصار السلام کے دستے ڈی چوک پہنچ گئے

01:01 PM, 10 Mar, 2022

احمد علی
جے یو آئی کی سکیورٹی تنظیم انصار السلام کے سکیورٹی دستے ڈی چوک پہنچ گئے ، یہ اقدام اپوزیشن نے حکومت کی طرف اپنے مخالف اراکین اسمبلی کو اغوا کروانے کی خبروں کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے مولانا فضل الرحمان کی انصار السلام نے اپوزیشن ارکان کی حفاظت کیلئے ڈی چوک پر ریہرسل شروع کردی.انصارالسلام کی جانب سے اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سیکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہوگا . یہ اقدام اپوزیشن نے حکومت کی طرف اپنے مخالف اراکین اسمبلی کو اغوا کروانے کی خبروں کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک عمل ہے۔ ہم تو پہلے کہہ رہے تھے یہ غنڈہ گردی کی جماعتیں ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کے لئے بھی یہ لمحہ فکریہ ہے کہ کس طرح اتنے لوگ پارلیمنٹ لاجز تک پہنچ گئے۔ یہ سیکورٹی لیپس ہے اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔
مزیدخبریں