اپوزیشن کو وزیراعظم کی دھمکی ، ہر شہری کو خطرہ ہے

01:22 PM, 10 Mar, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم جب اپوزیشن کو کہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہے تو ہر شہری کو خطرہ ہے ، جو بات وزیراعظم کہتا ہے وہی بات کرائے کے ترجمان کرتے ہیں ، ہم بالکل اپنے ارکان اور ان کو چھوڑ کر ووٹ دینے والے ارکان کی حفاظت کریں گے ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر اور ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اہم پریس کانفرنس کی، اس دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ آنے سے روکنا عمران خان سمیت کسی کا اختیار نہیں، تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے والے پاکستان کے حق میں ووٹ دیں گے ، اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو کیوں ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روک رہے ہیں. انہوں نے کہا فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں، فواد چوہدری نے نوازشریف کا بطور وزیراعظم فوج کے خلاف کوئی کلپ کیوں نہیں چلایا، وزیر اعظم کھڑے ہو کر موت کا پیغام دے اس کے بعد ہر شریف شہری کو خطرہ ہے ، کبھی منشیات کے کیس ڈالتے ہیں، بالکل انصار السلام والے اور ہم سب کی حفاظت کریں گے ، یہ انکے ممبران کی بھی حفاظت کریں گے. اس سے قبل خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بھارت کے ساتھ بزدلانہ مفاہمت جاری ہے ، جب بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا تو عمران خان کا جواب یہ تھا کہ اقوام متحدہ کی عارضی رکنیت کے لیے پاکستان نے بھارت کو ووٹ دیا، بھارتی انتخابات سے پہلے عمران خان نے مودی کے حق میں بیان دیا، عمران خان نے دورہ امریکہ کے بعد ورلڈ کپ جیت کرآنے کا بیان دیا ،بھارت کا ایجنٹ وہ ہے جس نے کلبھوشن یادیو کے لیے قانون سازی کرائی، چار سال میں پاکستان نے جس طرح بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ، بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا لیکن پاکستان کا کوئی جواب نہیں آیا، ہندوستان کو سب سے زیادہ فائدہ عمران خان نے پہنچایا. خرم دستگیر نے کہا عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے تو ہم اپنا ایٹمی پروگرام ختم کردیں گے ۔پاکستان کے اداروں کو عمران خان بے توقیر کررہے ہیں، عمران خان نے ایران میں کہا کہ پاکستان میں موجود گروپ دہشتگردی میں ملوث ہیں ، عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں، عمران خان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے ۔ عمران خان نے دورہ روس کے لیے انتہائی غلط وقت کا انتخاب کیا ، روس سے تعلقات اچھے ہونے چاہئیں لیکن پاکستان کے تمام معاشی مفادات مغرب سے وابستہ ہیں،گفتگو جو بھی ہوئی اسکی تصویر نے غلط پیغام دنیا میں پہنچایا.
مزیدخبریں