پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر تاریخ ساز جلسے کا اعلان

02:43 PM, 10 Mar, 2022

احمد علی

پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر دیا. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادسے پہلے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ ہو گا،اپوزیشن 172ووٹ پورےکرلےتوپھرمجھ سےکمزورکوئی نہیں ہوگا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ڈی چوک اسلام آباد پر۔ عوام اپنے وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی۔ لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔ جلسے کی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔ اسد عمر نے کہا انشا اللہ عدم اعتماد کے ووٹ سے پہلے ڈی چوک اسلام آباد ایک تاریخی اجتماع ہو گا. دنیا دیکھے کس طرح ایک خوددار قوم اپنے دلیر لیڈر کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے. کارکنان اور عوام تیاری پکڑیں اور کپتان کی کال کا انتظار کریں. ڈاکٹر شہباز گل کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈٹ کر دفاع کیا بھلے وہ محمد ﷺ ناموس اور حرمت کا مقدمہ ہو یا بھلے 70سال بعد پاکستان کی خودداری اور غیرت کی بات ہو۔میں حلفیہ کہتا ہوں خان نے کوئی پریشر نہیں لیا, ڈٹ کر آپکے لئے کھڑا رہا- اب آپ نے کھڑے ہونا ہے خان کے ساتھ D چوک میں۔اب آپکی باری ہے.
مزیدخبریں