انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
04:44 PM, 10 Mar, 2023
کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ گذشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 3 روپے 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ آج کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور 1 امریکی ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہو گیا ہے ۔ اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہے ۔