شمالی ، جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک

08:19 PM, 10 Mar, 2023

احمد علی
راولپنڈی : شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیر استان اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج غیرمتزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ خیال ر ہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند روز کے دوران فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزیدخبریں