یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں

12:08 PM, 10 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کے لیے پریڈ گراؤنڈ کو بھی خصوصی طور پر خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجایا جارہا ہے۔

انچارج ہوتی کلچررمحمد اورنگزیب نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ“23 مارچ کا دن ہمارے لیے عید کا دن ہوتا ہے،جیسے وہاں ہمارے فوجی بھائی پریڈ کی تیاری کررہے ہیں، ویسے ہم یہاں پھول پودے لگا کر گراؤنڈ سجا رہے ہیں،مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کے پھول اور پودے لگائے جارہے ہیں اور کیاریاں بنارہے ہیں۔

انچارج ہوتی کلچررمحمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خوبصورت پھولوں سے گراؤنڈ کو ایسے رنگین کر دیں کہ باہر سے جو ڈیلیگیشن آتے ہیں وہ بھی خوش ہوکر جائیں،ہمارا سٹاف دن رات کام کررہا ہے تاکہ ہمارے ملک کا نام روشن ہو،ہم ہمارے قومی دن کو مزید خوبصورت بنانے میں کوئی کسر نہیان چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں