مریم نواز کا رمضان نگہبان پیکیج کی گھروں میں ترسیل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا حکم

04:17 PM, 10 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  وزیر اعلی  پنجاب مریم نواز نےرمضان نگہبان پیکیج کی گھروں میں ترسیل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا حکم دیدیا ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بغیر اطلاع  پونچھ ہاؤس میں ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم کا دورہ کیا اور صوبائی ماڈل بازار کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈسٹرکٹ،ڈیش بورڈ اورپی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیش بورڈ پر پیش کردہ اداو شمار کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

مریم نواز نے رمضان پیکیج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں،رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے۔عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  رمضان پیکیج اوردیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈبنایا جائے گا،خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو  بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائیں گے۔چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ،ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں