کولاراڈو: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 7 ہلاک

06:59 AM, 10 May, 2021

حسان عبداللہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) کولاراڈو اسپرنگس کے قریب منعقدہ ایک سالگرہ کی تقریب پر حملہ کر کے ایک شخص نے چھ افراد کو ہلاک کردیا۔ مشتبہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کراپنی جان لے لی، اس کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق کولوراڈو اسپرنگس، کولوراڈو میں ایک سالگرہ کی تقریب میں اتوار کے روز علی الصبح اپنی گن سے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سمیت 6 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا، بعدازں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، گھر میں بچے بھی موجود تھے تاہم ان میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور وہ اس وقت اپنے رشتہ داروں کے پاس ہیں۔ واقعہ کیوں ہوا اس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ جس کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں