ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے

07:53 AM, 10 May, 2021

اویس
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے، مجموعی تعداد 18 ہزار 993 ہو چکی،، 3 ہزار 447 افراد میں وائرس کی تصدیق، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ ایک دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہو گئی، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 10 لاکھ ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 78مریض جاں بحق ہوگئے ٗ مزید 3ہزار 447افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 80ہزار 375 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے تاحال 7 لاکھ62ہزار 105مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ملک میں8لاکھ61ہزار473مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحال18ہزار993موات ہو چکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں37ہزار756ٹیسٹ کئے گئے۔
مزیدخبریں