ہاتھیوں کا کیلوں کے باغ پر دھاوا، ایک درخت کیوں چھوڑا؟

07:59 AM, 10 May, 2021

حسان عبداللہ

تامل ناڈو (ویب ڈیسک) مقامی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ایروڈ ضلع کے ایک قصبے ستھیا منگالا میں پیش آیا ، جب پانچ جنگلی ہاتھی ولیمونڈی جنگل سے بھاگ کر بعد قصبے میں داخل ہوئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہاتھی کرشناسامی نامی شخص کے باغ میں داخل ہوئے اور اس کے باغ میں موجود کیلے کے 300 سے زیادہ درختوں کو نقصان پہنچایا۔

بھارتی فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے افسر سوسنتا نندا نے بھی اس واقعے کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیہاتی جنگلی ہاتھیوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگا رہے ہیں تاہم اس دوران ایک درخت جس پر پرندوں کا گھونسلا تھا اسے ہاتھیوں کی جانب سے کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ ہاتھیوں کو معصوم جانور کہا جاتا ہے۔ گھوںسلے کے علاوہ کیلے کے تمام درختوں کو تباہ کر دیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہاتھیوں کے اس عمل کو پسند کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں