پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10 مئی ، 2021

08:48 AM, 10 May, 2021

اویس
ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے، مجموعی تعداد 18 ہزار 993 ہو چکی،، 3 ہزار 447 افراد میں وائرس کی تصدیق، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ ایک دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہو گئی، 4 ہزار 846 کی حالت تشویشناک، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 10 لاکھ ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔این سی او سی کا مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش، صوبوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات، پنجاب میں تمام رمضان بازار ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری،، مختلف شہروں میں قائم رمضان بازار آج شام بند کر دیے جائیں گےخیبرپختونخوا ميں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی ليکن محکمہ ريلوے کا آج سے 16 مئی تک عيد اسپيشل ٹرينيں چلانے کا فيصلہ، پہلی عيد اسپيشل ٹرين صبح 9 بجے پشاور سے راولپنڈی کے ليے روانہ ہوئی۔ ادھر پی آئی اے کا 12 مئی سے عید پر خصوصی ڈومیسٹک پروازیں چلانے کا فیصلہسعودی عرب حکومت نے رواں سال حج کی مشروط اجازت دے دی۔ کرونا کے پھیلاو سے بچنے کے لیے اس سال بھی خصوصی شرائط کے ساتھ حج کرانے کا اعلان،، حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔ غیر ملکی زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع،، کرونا کے سنگین خطرات کا سامنا کرنے والے ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہ ملنے کا امکان۔بھارت میں ایک روز میں 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد نئے کووڈ کیسز رپورٹ، 3700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے،، دالحکومت نئی دہلی کے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی، آج سے میٹرو بھی نہیں چلے گی، وزیراعلیٰ کیجریوال کہتے ہیں لاک ڈاؤن کے باعث مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے 23 فیصد پر آ گئی، ریاست اترپریش میں کرفیو میں 17 مئی تک توسیع۔۔
مزیدخبریں