لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت کا عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ، فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں ایس او پیز جاری کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹریاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلیٰ سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نماز عید کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرایا جائے گا۔
راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ چاند رات اور عید کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے دیئے گئے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وباء پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل از حد ضرورری ہے۔ شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔