عید الفطر پر خیبرپختونخوا کے قیدیوں کیلئے خوشخبری

01:50 PM, 10 May, 2021

شازیہ بشیر

پشاور ( پبلک نیوز) عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دنوں کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ اور قبائلی امور نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اس کمی کا اطلاق صوبہ بھر کی جیلوں میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس کمی کا اطلاق دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں