بیرون ممالک سے آنیوالے کورونا مریض قرنطینہ سے فرار

01:56 PM, 10 May, 2021

احمد علی

پشاور ( پبلک نیوز) بیرون ممالک سے آنے والے کورونا مثبت کیسز کے مریض قرنطینہ سنٹر سے بھاگ گئے ہیں۔

ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے 25 مریض پولیس سروس ہسپتال میں قرنطینہ کر دیئے گئے تھے۔ مریض بھاگ جانے سے اسپتال میں کھل بھلی مچ گئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں کی جان بین شروع کر دی گئی ہے۔ مریضوں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ 3 دن قبل محکمہ صحت نے پولیس سروس اسپتال کو بیرون ملک سے آنے والے. مسافروں کے لیے قرنطینہ سنٹر قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کے قرنطینہ سنٹر میں کوئی عملہ موجود ہی نہیں تھا، اس لیے مریض بھاگ گئے۔

مزیدخبریں