عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے 50سے زائد قیدی رہا کرا دیئے

02:01 PM, 10 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) عید پر قیدیوں کے لیے ریلیف، فلاحی ادارے نے لاکھوں روپے کے جرمانے ادا کر دیئے۔ عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل سے 50سے زائد قیدی رہاکرا دیئے۔

یہ50سے زائد قیدی مختلف معمولی جرائم میں سزائیں بھگت چکے تھے۔ جرمانے دینا باقی تھے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ، گجرات و دیگر شہروں کے قیدیوں نے رہائی پر اظہار تشکر کیا اور دعائیں دیں۔ جیل حکام کو فاؤنڈیشن نے قیدیوں کی دیت اور واجب الادا رقوم کیش میں جمع کروا دیں۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکرائی ہے۔ جرمانوں اور دیت ادا نہ کر پانے والے ذہنی اذیت میں مبتلا تھے۔ نفرت جرم سے ہونی چاہیے،مجبوراً قید شہریوں کی مدد ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امید ہے یہ قیدی جیلوں سے نکل کر معاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔ فاؤنڈیشن مختلف جیلوں میں اصلاحات کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں