کرک ( پبلک نیوز) شہر اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ ژالہ باری سے سبزیوں اور میوہ جات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ بارش زور دار تھی اور ساتھ گرج چمک بھی جاری تھی۔
دوسری جانب کرک میں ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔